• news

عمران سے کہہ دیا نیا پاکستان بنانا ہے تو نیا صوبہ بھی بنائیں گے : شاہ محمود

ملتان‘لاہور(نامہ نگار خصوصی‘خصوصینامہ نگار ) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان سے کہہ دیا ہے کہ اگر نیا پاکستان بنانا ہے تو اس میں نیا صوبہ بھی شامل کرنا ہو گا جس سے وفاق پاکستان مضبوط ہو گا 29اپریل کو مینار پاکستان لاہور سے نئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد کا آغاز تاریخی جلسہ عام سے ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 20گلبرک کالونی معصوم شاہ روڈ پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر شیخ واجد شوکت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک جلسہ سے خطاب میں کیا جس سے ایم این اے ملک عامر ڈوگر، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، رانا عبد الجبار، اعجاز جنجوعہ، قاضی جاوید اسلم، ملک عتیق الرحمان کے علاوہ معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور جیسے علاقوں کا بھی حق ہے کہ وہاں ترقی ہو بیروز گاری کا خاتمہ ہو ان علاقوں میں سرمایہ کاری کی جائے اس وقت کاشتکار تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں بدقسمتی سے ملک کا تجارتی خسارہ 36ارب ڈالرسے تجاوز کر چکا ہے اور ہر پیدا ہو نے والا بچہ بھی ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا مقروض ہے ہمارا ملک غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔ پاور لومز کی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے نتیجے میں بھارت کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ہماری معیشت تباہ ہو رہی ہے دریائے ستلج، بیاس اور راوی خشک ہو چکے ہیں اور مودی پاکستان کو خدانخواستہ ریگستان بنانا چاہتا ہے ان حالات میں میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ وہ نئے پاکستان میں نیا صوبہ شامل کریں اس سے وفاق مضبوط ہو گا صوبے کے حصول کے لئے ملتان کو جاگنا ہو گا اور جو کردار ملتان کے عوام نے 1947اور 1977میں ادا کیا تھا وہی آج کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ 29اپریل کو مینار پاکستان کے جلسے میں عمران خان نئے پاکستان کے قیام کا تصور پیش کریں گے ۔لاہور سے خصوصی نامہ نگار کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے موجودہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب صوبے پر توجہ نہیں دی دس سالہ دور حکومت میں جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی پیدا ہوا پنجاب میں کسان ایک ایک بوند پانی کو ترس رہا ہے 11 کروڑ کے صوبے کو اکٹھا چلانا مشکل ہے اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں ہم ان قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف عدلیہ کے سا تھ کھڑی ہے جنوبی پنجاب ڈیرہ غازیخان‘ ملتان‘ بہاولپور ڈویژن پر مشتمل ہے جنوبی پنجاب کی 44 قومی اسمبلی کی سیٹیں ان کو ان کا حق ملنا چاہئے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جنوبی صوبے کا قیام انتہائی ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کے ہمراہ کینٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے وئے کہا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پاکستان کی 85 فیصد کپاس پیدا کرتا ہے جو برآمدات کا 69 فیصد ہے لیکن جنوبی پنجاب کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے بجا طور پر ذوالفقار علی بھٹو نے اربن اور رورل کا کوٹہ مقرر کیا جنوبی پنجاب کے لوگوں کی حالت آپ کے سامنے ہے جنوبی پنجاب پسماندہ ہے نارتھ سا¶تھ کا بھی کوٹہ مقرر کیا جانا چاہئے تھا۔

شاہ محمود

ای پیپر-دی نیشن