آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کپتانی ارون فنچ کے حوالے کر دی
سڈنی (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کپتان ارون فنچ کے حوالے کر دی ۔ سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی معطلی کے بعد عارضی طور پر کپتان ٹم پینی ک سونپی گئی تھی ۔ ارون فنچ پہلے بھی قومی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں ۔ ارون فنچ نے کہا کہ میں نے کبھی کپتانی کے بارے میں نہیں سوچا تھا ۔ٹیم پر ابھی مشکل وقت ہے اور کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں ۔ آئندہ انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنی ہیں ۔ جو بھی ذمہ داری سونپی گئی اسے اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔سینئر کھلاڑیوں کے ٹیم سے نکل جانے کی وجہ سے بڑا متحان ہے اور نئے لڑکے بھی شامل کئے جائیں گے مگر میدان میں حکمت عملی کے ساتھ اترنا ہوتا ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ مل کر مستقبل کی منصوبہ بندی کریں گے ۔