• news

رنگا رنگ تقریب کیساتھ کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر آسٹریلیا نے میلہ لوٹ لیا

گولڈ کوسٹ (چودھری اشرف) اآسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز اختتام پزیر ہو گئیں ۔ رنگا رنگ اختتامی تقریب میں موسیقی کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ تقریب میں جذباتی مناظر بھی دیکھنے کوملے ۔ مرد و خواتین گلوکارو ں نے تقریب کو چارچاند لگا دیئے ۔ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ کے ساتھ ساتھ محبت ‘مساوات اور اتحاد پر زور دیا گیا ۔ کامن ویلتھ گیمز کی مشعل برطانوی شہر برمنگھم کے حوالے کی گئی جہاں آئندہ گیمز 2022ءکا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب میں رنگ برنگی روشنیوں نے ماحول کو شاندار بنا دیا ۔گانا گایا گیاجس میں دنیاکے بارے میں بتایا گیا کہ یہ رہنے کیلئے بہترین جگہ ہے ۔ آتش بازی کے دوران سٹیڈیم جگمگا اٹھا اور شائقین نے خوب لطف اٹھایا ۔گیمز میں شریک مختلف ممالک کے کھلاڑیوںنے مارچ پاسٹ کیا ۔ پاکستان کی طرف سے ریسلر محمد انعام بٹ نے قومی پرچم اٹھا کردستے کو لیڈ کیا۔ آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں میزبان آسٹریلیا نے میدان مار لیا ۔ آسٹریلیا نے 80گولڈ ‘59سلور اور 59برانز کے ساتھ مجموعی طور پر 198میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ انگلینڈ نے مجموعی طور 136میڈلز جیت کردوسری پوزیشن حاصل کی ہے جن میں سونے کے45 ‘چاندی کے45 اور کانسی کے46 تمغے شامل ہیں ۔ بھارت26سونے ‘20چاندی اور 20 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا ۔ کینیڈا نے سونے کے15چاندی کے40 اور کانسی کے27 ‘نیوزی لینڈ نے سونے کے 15‘چاندی کے 16‘کانسی کے 15‘جنوبی افریقہ نے سونے کے13 ‘چاندی کے 11 ‘کانسی کے13‘ویلز نے سونے کے دس ‘چاندی کے بارہ ‘کانسی کے چودہ ‘سکاٹ لینڈ نے سونے کے 9چاندی کے13 ‘کانسی کے22‘نائیجیریا نے سونے کے 9 ‘چاندی کے 9 ‘کانسی کے 6 ‘سائپرس نے سونے کے آٹھ ‘چاندی کا ایک ‘کانسی کے پانچ ‘جمیکا نے سونے کے سات ‘چاندی کے نو اور کانسی کے گیارہ ‘ملائیشیا نے سونے کے سات ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے بارہ‘سنگا پور نے سونے کے پانچ ‘چاندی کے دو ‘کانسی کے دو ‘کینیا نے سونے کے چار ‘چاندی کے سات ‘کانسی کے چھہ‘ پاکستان نے سونے کا ایک ‘کانسی کے چار‘گرینیڈا نے سونے کا ایک ‘کانسی کا ایک ‘برمودا نے سونے کا ایک ‘برٹش ورژن آئس لینڈ نے سونے کا ایک ‘گیانا نے سونے کا ایک‘سینٹ لوشیا نے سونے کا ایک‘بنگلہ دیش نے چاندی کے دو ‘سری لنکا نے چاندی کا ایک ‘کانسی کے پانچ تمغے جیتے ہیں ۔

‘بوٹسوانا نے سونے کے تین ‘چاندی کا ایک ‘کانسی کا ایک‘سامووا نے سونے کے دو ‘چاندی کے تین ‘ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے سونے کے دو ‘چاندی کا ایک‘نمیبیا نے سونے کے دو‘ شمالی آئرلینڈ نے سونے کا ایک ‘چاندی کے سات‘کانسی کے چار ‘بیہماس نے سونے کا ایک ‘چاندی کے تین ‘پاپوا نیو گینی نے سونے کا ایک ‘چاندی کے دو ‘فجی نے سونے کا ایک‘چاندی کا ایک‘کانسی کے تین

ای پیپر-دی نیشن