• news

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹرسٹی کی ٹیم نے ٹائٹل جیت لیا

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئرلیگ میں مانچسٹرسٹی کی ٹیم نے ٹائٹل جیت لیا۔ لیورپول اور چیلسی نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔انگلش پریمیئرلیگ میں مانچسٹرسٹی نے ٹوٹینہم کوتین ایک سے شکست دے کر سیزن میں 28ویں فتح حاصل کرلی۔ پوائنٹس ٹیبل پرموجود لیورپول نے بورن ماو¿ٹ کو یکطرفہ مقابلے تین صفر سے پچھاڑدیا۔یہ رواں سیزن میں لیورپول کی20ویں کامیابی ہے۔ چیلسی اور ساو¿تھمپٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔دو گول خسارے میں جانے کے بعد چیلسی نے آخری 20منٹ میں تین گول داغ کر میچ اپنے نام کیا۔ جیراڈ نے دو گول کئے ۔مانچسٹر یونائٹیڈ اور ویسٹ بروم کے درمیان میچ کے فیصلے سے لیگ کا فیصلہ ہونا تھا۔ ویسٹ بروم نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے سے محروم کر دیا ۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم سولہ پوائنٹس کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔مانچسٹر سٹی کا یہ سات سیزن کے دوران تیسرا ٹائٹل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن