شیخوپورہ: انتظامیہ کی لاپرواہی سے کھلے مین ہولز شہریوں کی جان کیلئے خطرہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) شیخوپورہ میں مختلف محکموں کی ناقص منصوبہ بندی اور ضلعی انتظامیہ کی مکمل خاموشی کی وجہ سے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشا ف ہونے کے ساتھ ساتھ شہر کے اکثر علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن بھی غائب ہیں جو عوام کیلئے موت کے کنویں بن چکے ہیں صلاح الدین روڈ گلی مفتی یسیٰن والی میں گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث علاقہ کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں ان مکینوں کے مطابق متعدد مرتبہ ضلعی انتظامیہ کو نئے ڈھکن لگانے کی درخواستیں بھی دی گئی مگر انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اور لاپرواہی کے باعث کوئی حادثہ رونما ء ہوسکتا ہے واضح رہے کہ پرانا اڈہ لاڑیاں میں ایک ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث زیر تعمیر سیوریج کے مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث شیخوپورہ کے سینئر صحافی ایوب شیخ اپنی موٹر سائیکل سمیت گر کر شدید زخمی ہوگئے جو دماغ میں شدید چوٹیں آنے کے باعث کافی عرصہ لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہے مگر دماغ میں چوٹ آنے کے باعث اس کے جسم کا ایک حصہ پر فالج ہوگیا ہے کوئی حکومتی ادارہ مین ہولز کا ڈھکن لگانے کی ذمہ داری قبو ل نہیں کررہا شہر کے اکثر تعمیراتی کامو ں پر ٹھیکیدار محکمے کی ملی بھگت کے ساتھ کام اور میٹریل چھوڑ کر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔