امریکہ، روس مفادات کیلئے شام کو مقتل نہ بنائیں: ممتاز اعوان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام شام میں روس کے بعد اب امریکی حملے ،بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،شالیمار روڈ پر محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں عالمی دنیا اور مسلم امہ کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ممتاز اعوان و دیگرنے کہا کہ امریکہ ،روس ودیگر ممالک اپنے اپنے ذاتی مفادات کیلئے شام کو مقتل نہ بنائیں پاکستان اور ترکی و دیگر ممالک شام میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں مقررین نے کہا کہ شام میں انسانیت کے قتل عام پر یو این او سلامتی کونسل ،انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی لمحہ فکریہ ہے۔