• news

نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

لاہور (پ ر) کارکنان مسلم لیگ ن پی پی 139 چیئرمین شکایات سیل ایجوکیشن سردارمحمد نسیم کی قیادت میں نواز شریف سے اظہاریکجہتی کیلئے بند روڈ سے داتا دربار تک ریلی پرامن نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء نے قائد کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ ہم نہیں مانتے انتقام کے ضابطے، ووٹ کو عزت دو، میاں تیرا ایک اشارہ حاضر لہو ہمارا، قدم بڑھائو نوازشریف قوم تمہارے ساتھ ہے۔ ریلی شرکاء سے خطاب میں سردار نسیم ملک محمود الحسن نے کہا کہ پورے ملک میں صرف نواز شریف کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ملک میں استحکام، خوشحالی کیلئے ایک پارٹی سے انتقامی سیاست کا سلسلہ بند ہونا چاہئے

ای پیپر-دی نیشن