بک شیلف ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ
ممتاز سکالر، ماہرتعلیم اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کے قتل کے ذمہ دار کون ہیں؟ شہادت کا پس منظر کیا ہے، ڈاکٹر صاحب کو اپنے قتل کا یقین کیوں تھا؟ ان کی زندگی کے گوشے جو ابھی تک میڈیا تک نہیں پہنچ سکے؟ زیر اہتمام قلم فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل، ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کی سوانح عمری پر ”احوال و آثار،، تالیف از ڈاکٹر محمد اسلم خان شائع ہو گئی ہے۔ کتاب میں ڈاکٹر صاحب کے خاندان ، خدوخال، ابتدائی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، اندرون ملک اور بیرون ملک ملازمت، جدید، نصاب تعلیم، تصوف، ریڈیو ٹیلی ویژن سے وابستگی، قرآن سے لگاﺅ، بچوں کی تعلیم وتربیت، عشق، رسول اللہ نماز کی اہمیت، جہاد، علم و سائنس کی ابتداءاور فضیلت، ایمان، شعوری عمل، حقوق نسواں اور دیگر اہم موضوعات پرسیر حاصل گفتگو کی ہے۔ کتاب رنگین تصاویر اور خوبصورت ٹائٹل سے مزین ہے۔ ملنے کا پتہ ولید پبلشرز، 394، بلاک G/4 ایم اے جوہر ٹاﺅن، لاہور 0333-4254394 ہدیہ 1500 روپے۔