غیر جانبدارانہ احتساب ہی ملک و قوم کی حیاات ہے:سردار شوکت ڈوگر
رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق ایم پی اے سردار شوکت ڈوگر نے کہا کہ ملک میں غیر جانبدار احتساب کا عمل ہی عوام کی حیات ہے، کسی کو انتقام کا نشانہ بنانا ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی میں بھی رکاوٹ کا مؤجب بنتاہے، موجودہ روش نے پاکستان کے اندر اپنی بہت گہری جڑیں بنالی ہیں اور آئندہ کوئی حکومت اپنا بہتر انداز اور آزادانہ کردار ادا نہیں کرسکے گی، ہمارے آباؤاجداد نے سیاست کو عوام کی خدمت اور عبادت سمجھ کر کی ہے، اپنے حلقہ کی عوام کو گھر بیٹھے نوکریاں اور ان کے مسائل بھی انکی دہلیز پر حل کر کا اعزاز حاصل ہے،اسی وجہ سے عوام دل کی گہرائیوں سے محبت اور گھر آکر الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہیں،ان معصوم عوام کو کیاعلم کہ پاکستان کی سیاست سے شائستگی ختم اور لچرپن نے سیاسی ماحول کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔