• news

پی ایم ایس کی ہڑتال چھٹے روڈ بھی جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) پی ایم ایس پنجاب کی جانب سے چھٹے روز بھی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھا گیا ہے۔ صوبائی سروس کے افسران سارا دن بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کرتے رہے تاہم گزشتہ شام پی ایم ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 اپریل بروز جمعہ کے روز لاہور ڈویژن کے پی ایم ایس افسران چیف سیکرٹری کے دفتر کے سامنے اکٹھے ہو کر خاموش احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کئے گئے تھے ان مذاکرات کے بعد ہونے والے فیصلے پر ابھی تک عمل در آمد شروع نہ ہونے پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن