ایل ٹی سی بسوں کو سٹاپ کی پابندی کرائی جائے: ناظم شوکت
لاہور( پ ر ) ناظم شوکت چیئر مین مسائل کمیٹی نے کہا ہے کہ ایل ٹی سی کی روٹ نمبر33کی بسیں اپنے سٹاپ پر رکے بغیر گزر جاتی ہیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی لاحق ہے انہوں نے کہا کہ بعض بسیں محفوظ سٹاپ کی بجائے کسی اور جگہ پر سٹاپ سے چند قدم آگے جا کررکتی ہیں جس کے باعث مسافروں کو بھاگ کر بس پر چڑھنا پڑتا ہے جس سے ضعیف العمر افراد اور خواتین کو مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔