قومی مفادات پر ذاتی کوترجیح دینے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے: زمردیاسمین
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی قسمت بدلنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں - پاکستان آگے بڑھ رہا ہے لیکن بعض عناصر اسے ترقی کی منزل سے دور کرنا چاہتے ہیں-ان عناصر کو ترقی کرتا اور آگے بڑھتا ہواپاکستان گوارہ نہیں ہے ۔قومی مفادات پر ذاتی کو ترجیح دینے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔