حکام کی ملی بھگت سے سپلائی کی جانیوالی غیر معیاری ادویات محفوظ کرنا محکمہ صحت کیلئے مسئلہ بن گیا
فیروزوالہ(نامہ نگار)محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ کوبعض حکام کی ملی بھگت سے سپلائی کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی غیر معیاری ادویات کے ذخائر کومحفوظ کرنا محکمہ صحت کے لیے مسئلہ بن گیا جبکہ ان میں سے کئی قیمتی ادویات چندماہ کے بعدزائدالمعیاد ہورہی ہیں جس کے بعدخدشہ ہوگا کہ ان ادویات کی سپلائی کرنے والی فرم واپس نہ لے ذرائع نے بتایاہے کہ محکمہ صحت کوکروڑوں روپے مالیت کی غیر معیاری ادویات سپلائی کردی گئیں تھیں جن کے تجزکہ کی رپورٹس موصول ہونے کے بعد محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نے 28اکتوبر 2016ء کوہدایت جاری کی تھی کہ ان ادویات کی مریضوں کوتقسیم نہ کی جائے۔