مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی : راجہ محمد اعجاز
لاہور( پ ر ) مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر لیبر ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد اعجاز دیگر رہنما سردار رخسار میرداد شوکت نے مقبوضہ ریاست جموں کشمیر ضلع جموں میں آصفہ کے ساتھ زیادتی اور مندر میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ بھارت کا جمہوریت کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ بھارتی افواج کشمیریوں کی عوام کا قتل عام کر رہی ہے۔ جسکی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی کشمیریوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سیاسی اختلاف بھول کر پاکستان کی شاہ رگ کشمیر کیلئے آزاد کیلئے رابطہ عمل تیار کریں۔