پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی چوکی پر حملہ ، 3اہلکار ہلاک، 3حملہ آور بھی مارے گئے
تہران (اے ایف پی) ایران کے جنوب مشرق میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے سیستان اور بلوچستان صوبے سے منسلک تحصیل میرجاوہ میں سرحدی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 3 ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے قدس ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح کے وقت ایک مسلح گروپ نے پاکستان کی طرف سے سرحد پر واقع چوکی پر حملہ کر دیا۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے ساتھ شروع ہونے والی جھڑپ میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔