کلثوم نواز پھر ہسپتال داخل ، نواز شریف ، مریم آج لندن روانہ ہونگے
لاہور ، لندن (خصوصی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ والدہ دوبارہ ہسپتال داخل ہو گئی ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کو خصوصی طور پر دعائوں میں یاد رکھیں۔ میں جانتی ہوں کہ دعائوں سے معجزے ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ترجمان شریف خاندان کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز آج لندن جائیں گے۔ بیگم کلثوم نواز شدید علیل ہیں۔ نوازشریف لندن میں اپنی اہلیہ کی عیادت کریں گے۔نوازشریف پی آئی اے کی فلائٹ سے لند ن پہنچیں گے اور چند ہفتے قیام کریں گے۔