سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کا تبلیغی جماعت کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہائوس کادورہ
پشاور(بیورورپورٹ)سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے تبلیغی جماعت کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور کادورہ کیا جہاں ان کی دعوت پر پارلیمانی سیکرٹری شوکت یوسف زئی نے تین روز کیلئے تبلیغ پر جانے کا اعلان بھی کیا۔ ثقلین مشتاق نے اس موقع پر وزیراعلی خیبرپی کے پرویز خان خٹک حکومت کی جانب سے صوبے میں اسلامائزیشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو اقدامات انکی حکومت نے کئے ہیں وہ کوئی بھی حکومت نہ کرسکی۔