• news

پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ اسلام آباد کمانڈرز نے جیت لی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ اسلام آباد کمانڈر نے جیت لی‘ کراچی کرارے نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد مہمان خصوصی تھے۔
جنہوں نے لیگ میں کامیابی حاصل کرنے والی اسلام آباد کمانڈر ٹیم کو ونر ٹرافی کے ساتھ ساتھ دو لاکھ روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کراچی کرارے ٹیم کورنر اپ ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ نقد کیش ایواڈ دیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود، سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان، آرگنائزنگ سیکرٹری شاہد بلوچ، کے زیڈ مارکیٹنگ کے سی ای او شہزاد وسیم، آغا امد اللہ، ڈائریکٹر ( ای این سی) محمد اعظم ڈار،کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی فائنل میچ اسلام آباد کمانڈر اور کراچی کرارے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں اسلام آباد کمانڈر نے کراچی کرارے کو 3-2 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ فائنل سے قبل سیمی فائنل مقابلے منعقد ہوئے،پہلے سیمی فائنل میچ اسلام آباد کمانڈر اور لاہور استاد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں اسلام آباد کمانڈر کی ٹیم نے 3-2 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی کرارے نے راول جگنی کو 3-2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ لیگ میں ملک بھر سے سو سے زائد مرد اور خواتین پروفیشنل کھلاڑیوں نے آٹھ مختلف ٹیموں میں حصہ لیا ان ٹیموں میں کراچی کرارے، لاہور استاد، اسلام آباد کمانڈر، فیصل آباد، شیر دل، راول جگنی، ملتان صوفیان، پشاور، دلاور اور کوئٹہ ڈیفنڈر شامل تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن