پاکستان 11سال بعد انٹر نیشنل گالف ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا
لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان گیارہ سال کے بعد پہلی بار ایشین ٹورگالف چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ 24سے 27جولائی تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنا منٹ میں انعامی رقم 3لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے ۔ ایشین ٹور چیف ایگزیکٹو آفیسر جوش براک نے کہا کہ کھلاڑی انٹر نیشنل گالف کے پاکستان میں ہونے پر بہت زیادہ خوش ہیں ۔ 2008ء کے بعد سے پاکستان میں کوئی انٹر نیشنل گالف ٹورنا منٹ نہیں ہوا ہے ۔ چیف آف نیول سٹاف ظفر عباسی جن کے نام پر یہ ٹورنا منٹ منعقد کرایا جا رہا ہے نے کہا ہے کہ ایشین ٹورز کی واپسی کو سراہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان گالف کیلئے ایک بہت بڑی خبر ہے ۔ ہم ایشین ٹورز ٹورنا منٹ کے دوران ہمارے خوبصورت ملک میں آنے والے با صلاحیت ممبران کے استقبال کیلئے پر جوش ہیں ۔پاکستان نے 1989ء میں پہلے ایشین ٹورز گالف ٹورنا منٹ کی میزبانی کی تھی جو فلپائنی سٹار فرینکی مینوز انے جیتا تھا ۔