پرویز مشرف پر4ہزار پاکستانی غیرملکیوں کے حوالے کرنے کا الزام بے بنیاد ہے:ڈاکٹر محمد امجد
اسلام آباد(صباح نیوز )آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر محمد امجدنے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے دوراقتدار میں کوئی بھی پاکستانی غیرملکیوں کے حوالے نہیں کیا۔ لاپتہ افراد پرویز مشرف کے کھاتے میں ڈال دینا مناسب نہیں۔سابق صدر اپنی کتاب میں واضح کرچکے ہیں کہ اس دور میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے غیرملکی جنگجو امریکہ کے حوالے کئے گئے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں دئیے گئے اس بیان کے ردعمل میں کیا جس میں پرویز مشرف پرچار ہزار پاکستانی، غیرملکیوں کوفروخت کرنے کا الزام لگایا گیاہے۔