• news

بھارت میں نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو پرکشش نہ ہونے پر قتل کر دیا

کڈلور(آئی این پی) بھارت میں نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو پرکشش نہ ہونے پر قتل کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو صرف اس بات پر قتل کردیا کہ وہ خوبصورت اور پرکشش نہیں تھا۔ تامل ناڈو کی پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کی ایک ہفتے قبل شادی ہوئی تھی جس کا کہنا ہیکہ اس کی دوستیں اس کے شوہر کے خوبصورت نہ ہونے کا طعنہ دیتی رہتی تھیں اور دونوں کا جوڑ نہ ہونے کا بھی شکوہ کرتی تھیں جس پر خاتون نے شوہر کو رات گئے پتھروں کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد خاتون کو ہی قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن