• news

پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیرجہتی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں: اعزاز چوہدری

ورجینیا(صباح نیوز)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیرجہتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ورجینیا میں ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے زیراہتمام پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں بہتر تعلقات کا تسلسل جاری رہے گا۔سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیم، ثقافت، معیشت، دفاع اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات ہیں۔سفیر نے پاکستانی نژاد امریکیوں کے کئی کروپوں سے بھی ملاقات کی جو ماہرین تعلیم اور کمیونٹی کے ساتھ روابط کی مہم کا حصہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن