• news

روس میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش کا ایک لیڈرہلاک، 3 کارکن گرفتار

ماسکو (سنہوا) روس وفاقی سکیورٹی سروس (ایف ایس پی) نے راسٹوف ریجن میں داعش کے ایک سیل کی طرف سے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔ ترجمان نے بیان میں کہا پولیس اور انٹیلی جنس افسروں کے مشترکہ آپریشن میں 3 کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو پٹاخوں اور دھماکہ خیز مواد والی ڈیوائسز کا استعمال کرنا چاہتے تھے۔ سیل کے لیڈر نے دھماکہ کرکے خود کو ہلاک کر لیا۔ کلاشنکوف، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن