حیدر آباد دکن: مکہ مسجد دھماکہ کیس کے ملزموں کو بری کرنے والے جج کی سکیورٹی سخت
لاہور (نیوز ڈیسک) حیدرآباد دکن کی تاریخی مکہ مسجد میں 2007ء کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سنانے اور استعفیٰ دینے والے این آئی اے عدالت کے جج رویندر ریڈی کی بھارتی ایجنسیوں نے سکیورٹی انتہائی سخت کردی۔ رویندر ریڈی نے دھماکے کے مرکزی ملزم سوامی اسیم آنند اور اس کے 4 ساتھیوں کو فیصلے میں یہ ریمارکس لکھتے ہوئے بری کردیا تھا کہ استغاثہ نے انتہائی کمزور مقدمہ پیش کیا۔ اس دھماکے میں 9 مسلمان نمازی شہید اور 58 شدید زخمی ہوئے تھے۔