افغان چیف ایگزیکٹو کا اصلاحاتی ووٹر رجسٹریشن پر اسیس کا خیرمقدم
کابل (نیٹ نیوز) افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے اصلاحات پر مبنی ووٹر رجسٹریشن کے عمل کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا چیف ایگزیکٹو نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان تدامچی یاموتو سے ملاقات میں رواں برس الیکشن اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔