• news

عمران نے جنہیں ٹکٹ نہیں دینا تھا نکال دیا، نفیسہ شاہ چیئرمین، ڈپٹی کا کیا بنے گا: خواجہ آصف

لاہور (آئی این پی+نوائے وقت نیوز) پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ غیر جانبدار الیکشن کمشن کے بغیر شفاف الیکشن ناممکن ہے۔ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار ہونگے۔ نوازشریف کو ووٹ کی حرمت کی فکر نہیں بلکہ ایون فیلڈ کو بچانا چاہتے ہیں۔ شریف فیملی کا مستقبل اب انکے اپنے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان اور ان کے وزراء نے کے پی کے میں احتساب کمشن کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ ہم عوام اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ زرداری اور بلاول میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ وہ بدھ کو لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا نواز شریف مجھے کیوں نکلاکا شور مچانا بند کریں۔ یہ لوگ اداروں کو کمزور کررہے ہیں اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا آج ووٹ کی حرمت کی وہ بات کررہے ہیں جہنوں خود چار وزیراعظم کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی نااہلی اصل میں پارلیمنٹ کو کمزور کرنے سے ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کراچی میںجا کر کہتے ہیں کہ کراچی کو بھی لاہور بنا دوں گا پہلے لاہور کو تو ٹھیک کر لیں ان کا لاہور صرف رائے ونڈ تک محدود ہے۔ علاوہ ازیں ایک بیان میںنفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان جنہیں ٹکٹ نہیں دینا چاہتے تھے انہیں پارٹی سے نکال دیا، تحریک انصاف اپنی ہی جماعت پر شک کر رہی ہے، چوہدری منظور نے کہا کہ عمران خان انہیں نکالیں جنہیں سپریم کورٹ نے نکالا۔ کاش عمران خان اسے بھی نکال دیتے جس کا نیب میں کیس ہے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی ارکان کے ووٹوں کی فروخت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسے ارکان کے ووٹوں سے سینیٹر بننے والوں کا مستقبل کیا ہو گا؟ ان سینیٹرز کے ووٹوں سے منتخب چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سینٹ کا مستقبل کیا ہو گا۔ سارا عمل ’’باطل من ابتدائ‘‘ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن