• news

پنجاب پی پی کا قلعہ تھا اور رہے گا دھاندلی نہیں کرنے دینگے: زرداری

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدرزرداری نے کہا ہے کہ پنجاب پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا۔ جیالے اور جانثار بھرپور قوت سے آئندہ انتخابات لڑیں گے۔ ماضی میں انتخابات کے نتائج چوری کئے جاتے رہے ہیں۔ اب وقت بدل چکا ہے۔ نہ دھاندلی کرنے دی جائے گی اور نہ ہی انتخابی نتائج چوری کرنے دئیے جائیں گے۔ جڑانوالہ سے سابق ایم پی اے رائے محمد شاہجہان خان کھرل، رائے عمر کھرل، رائے فیصل ریاض کھرل اور سیکریٹری محمد اسلم نے ملاقات کی۔ سابق صدرنے آصف علی زداری کو لنڈیانوالہ آنے کی دعوت بھی دی جو سابق صدر نے قبول کر لی۔ زرداری نے وفد کو ہدایت کہ کہ وہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو متحرک کریں۔ پیپلزپارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کا مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آتی ہے۔ پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی تاکہ بیروزگاری کا خاتمہ ہو۔علاوہ ازیں زرداری نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن