بیپرا نے بجلی کی قیمت میں 44 پیسے یونٹ اضافہ کی درخواست کردی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 44 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔ درخواست سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دی۔ درخواست مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ درخواست میں کل 8 ارب 74 کروڑ یونٹ بجلی بنی۔ مارچ میں بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 53 ارب 95 کروڑ روپے رہی۔ درخواست پر 24 اپریل کو اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔ اضافہ ’کے‘ الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے ہے۔