افغان سرحد پر فلیگ میٹنگ‘ پاکستانی حکام کو دوستانہ کرکٹ میچ کی دعوت
خیبر ایجنسی ( صباح نیوز) افغان بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے حکام کے درمیان سرحد کی صورتحال پر فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل ارشد جبکہ افغانستان کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل وحید کی قیادت میں وفود نے شرکت کی میٹنگ طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر ہوئی جس میں بارڈر پر سکیورٹی حالات،باڑ کی تنصیب کے علاوہ بارڈر سے ملحقہ دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی ،افغان وفد نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی میٹنگ ہر ماہ ہونی چاہئے تاکہ بارڈر صورتحال سے دونوں ممالک آگا ہ ہو اس کے علاوہ افغان حکام نے پاکستان کو آپس میں دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دی میٹنگ کے دوران پاکستانی حکام سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ طورخم بارڈر رات 9بجے تک کھلا رکھیں تاکہ آمد ورفت میں آسانی ہو۔