• news

زینب کیس: آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو بحال کر دیا، چکوال تعینات

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے زینب کیس قصور میں معطل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ذوالفقار احمد کو بحال کر دیا ہے اور انہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار احمد کی بحالی سانحہ قصور کے حوالے سے انکوائری رپورٹ میں بے گناہی ثابت ہونے پر عمل میں آئی ہے۔ علاوہ ازیں تقرری کے منتظر احسن سیف اللہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لاہور، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب وقاص حسن کو اے آئی جی انسپکشن، سی پی او پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن