ڈیورنڈ لائن پر مزید کشیدگی روکنے کیلئے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں: عبداللہ عبداللہ
کابل (آئی این پی) افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ڈیورنڈ لائن پر مزید کشیدگی کوروکنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا کہ صوبہ خوست کے ضلع زازی میدان میں حالیہ جھڑپ پاکستانی فورسز کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے باعث ہوئی۔ انکا کہنا تھاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے فوجی اور سفارتی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔