پاکستان سرحدوں پر مشترکہ نگرانی کو یقینی بنائے: ایرانی کمانڈر
تہران (صباح نیوز) ایران کی بارڈر سکیورٹی فورس کے کمانڈر نے ایران پاکستان سرحدوں پر مشترکہ سکیورٹی بندوبست کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بارڈ سیکورٹی فورس کے کمانڈر برگیڈیئر جنرل قاسم رضائی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ دہشتگرد گروہوں کو اپنی سرزمین میں پناہ نہیں لینے دیگا۔ ایرانی عوام کی خواہش ہے کہ ایران پاکستان سرحد کی مشترکہ نگرانی کے پروگرام کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔ پاکستان کی فوج نے بعض دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اگر ایسا ہوا ہے تو پاکستان ان دہشتگردوں کو ایران کے حوالے کرے۔