کپتان سرفرار کوبھتیجی کیلئے ’جگر‘ کی تلاش
لاہور (نمائندہ سپورٹس )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھتیجی ’عائزہ‘ کو جگر کا عارضہ لاحق ہے جس کیلئے انہیں جگر کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر اکائونٹ پر مداحوں کیلئے لکھا کہ انہیں ذاتی مدد کی التجا ہے، ان کی بھتیجی عائزہ جگر کے مرض میں مبتلا ہے جس کیلئے انہیں جگر عطیہ کرنے والے کسی شحض کی تلاش ہے۔ وہ اپنی بھتیجی کی طرف سے تمام لوگوں سے درخواست کر رہے ہیں جو اکیلی اپنی بیماری سے لڑ رہی ہے اور یہی ان کی طاقت ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ ان کی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔ عوام کے تعاون سے ہی ان کی بھتیجی کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ ان کی بھتیجی اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی سرجری سے گزر چکی ہے۔