توانائی بحران مسلم لیگ ن کو لے ڈوبے گا: عزیز الرحمان چن
لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی زیر صدارت لاہور تنظیم کا اجلاس ہو ا جس میں لاہور کے سیکرٹری جنرل اسرار الحق بٹ، سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی، حافظ اشرف، شاہد عباس، عاصم چوہدری، اور سینئر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے خلاف 20 اپریل کو ہونے والے احتجاج کو لاہور پریس کلب کرنے کا فیصلہ کیا گیااور انتظامات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ مسلم لیگ ن کی حکومت کو لے ڈوبے گی۔