• news

نگران حکومت بنتے ہی ن لیگ چھوڑنے والوں کی لائنیں لگ جائینگی: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نگران حکومت بنتے ہی ن لیگ چھوڑنے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی ووٹر کو عزت دیئے بغیر ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہو سکتا قیام پاکستان کے سارے مخالفین نواز شریف کے اتحاد ہیں ن لیگ کی تیس سال کی لوٹ مار کے حساب کا وقت آ گیا ہے موجودہ نظام ڈیمو کریسی نہیں ڈاکو کریسی ہے موجودہ انتخابی عدالتی اور انتظامی نظام مین تبدیلی ناگریز ہے نواز شریف کسی درمیانی راستے کیلئے انتشار سے ڈرا رہے ہیں ریاست قائم مگر حکومت ختم ہو چکی ہے شہباز شریف کا پیٹ پھاڑ کر لوٹ دولت واپس لانے کا دعویٰ سیاسی نعرہ ثابت ہوا حکمرانوں کی بداعمالیوں ملک کے زوال کا سبب ہیں نواز شریف چمڑی اور دمڑی بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن