قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دینگے: مولانا اللہ وسایا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) کسی بھی قادیانی کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔ امت مسلمہ نے قادیانی گروہ کو ان کے کفریہ عقائد کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے علیحدہ کردیا ہے۔ اہم سرکاری عہدوں پر براجمان ہونے والے قادیانیوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اللہ وسایا نے علماء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ قادیانی آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت ہیں، ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق آئینی شقوں کو ختم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔