• news

ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کیلئے محب وطن قوتیں میدان میں نکلیں: زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کیلئے محب وطن قوتوں کو میدان عمل میں نکلنا ہوگا نااہل سابق وزیراعظم عدالت عظمیٰ کے خلاف جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ سرا سر آئین و قانون اور سیاسی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس وقت ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں ایسے میں محب وطن قومی قیادت کو میدان میں کل کر ملک کو بدترین حالات سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار علماء کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ملک و قوم اور آئین کی بالادستی کیلئے علماء کو میدان عمل میں نکلنان ہوگا آج محب وطن اور اسے بنانے والوں کی اولادوں پر لازم ہے کہ وہ رسم شبیری ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن