جماعت اسلامی کی انتخابی کمیٹی کا اجلاس
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا اجلاس صدر کمیٹی و نائب میا ں محمد اسلم زیر صدارت ہوا سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے خصوصی شرکت کی ۔ جماعت اسلامی کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیاسی و انتخابی شعبہ کی ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ترجیحی حلقہ جات کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن 2018 ء کے حوالے سے انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔