• news

پارلیمنٹ سپریم‘ قانون سازی کا اختیار سلب نہیں کر سکتے : اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، سلب نہیں کیا جا سکتا، وہ ایسا حکم نہیں دے سکتے کہ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن سے پوچھ کر قانون سازی کرے۔ پارلیمنٹ سپریم ہے اور قانون سازی کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے یہ ریمارکس الیکشن ایکٹ 2017ءمیں امیدوار کی نامزدگی فارم میں کم معلومات کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران دیئے۔ انہوں نے کہا تمام فریقین 23 اپریل تک تحریری دلائل دیں وہ جلد فیصلہ کرینگے۔ شیخ رشید احمد اور عمار ضیا الدین نے امیدوار کے نامزدگی فارم میں معلومات کو کم کرنے کو چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن