• news

بھارت میں پاکستانی مواد پر پابندی ہے تو یہاں بھی انڈین مواد نشر نہیں کیا جانا چاہیے : مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت میں اگر پاکستانی مواد نشر نہیں کیاجاتا تو یہاں بھی بھارتی مواد نشر نہیں کیاجانا چاہیے ۔پاکستان 60کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں تیسرا ملک تھا تاہم دہشت گردی نے فلم انڈسٹری کو متاثر کیا ۔گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا پاکستان 60 کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں تیسرا ملک تھا اس کے بعد 80اور 90کی دہائی میں بھی فلم انڈسٹری کے حالات بہتر تھے تاہم 90 دہائی کے بعد دہشت گردی نے پاکستان فلم انڈسٹری کو بہت متاثر کیا۔ انہوں نے مزید کہا 10فیصد غیر ملکی مواد نشر کرنے کے کوٹے کی اجازت ہے لیکن اگر بھارت میں پاکستانی مواد نشر نہیں کیاجاتا تو یہاں بھی بھارتی مواد نشر نہیں ہونا چاہیے۔ہمارا مواد بہت اچھا ہے اس کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ آج کل براڈکاسٹنگ سے زیادہ انٹرنیٹ پر مواد دیکھا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر-دی نیشن