• news

ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی باکسر سﺅل کانیلوالواریزپر 6ماہ کی پابندی عائد

لاہور (سپورٹس ڈیسک)میکسیکن باکسر سﺅل کانیلوالواریز کو رواں برس کے شروع میں دو ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث چھ ماہ کی پابندی کا سامنا کر نا پڑ گیا ۔ان پر پابندی کا اطلاق سترہ فروری سے ہو گا۔ وہ سترہ اگست کے بعد مقابلوں کیلئے اہل ہونگے ۔ ستائیس سالہ باکسر مڈل ویٹ نے کہا کہ غیر معیاری گوشت کھانے کی وجہ سے ان کے سترہ اور بیس فروری کو لئے گئے ٹیسٹ مثبت آئے تھے ۔ ان کے پروموٹرنے کہا کہ الواریز پر ستمبر میں رنگ میں واپسی کیلئے پرجوش ہیں ۔ انہوںنے 52مقابلوں میں سے 49فتوحات حاصل کر رکھی ہیں جبکہ دو ڈرا کیں ۔ صرف ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پر ابتدائی طور پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی تھی تاہم اپیل کے بعد ان کی آدھی سزا کم کر دی گئی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن