• news

ضلع شیخوپورہ کی عوام دوست، زراعت انتظامیہ

مکرمی! ضلع شیخوپورہ کے علاقہ نارنگ منڈی سے تعلق ہونے کے باعث اکثر گندم کی خریداری، باردانہ کے حصول، ضلعی انتظامیہ کے فوڈ سنٹرز پر کاشتکاروں کیلئے انتظام وانصرام اور کچھ پیچیدگیوں کے علاوہ اہل علاقہ اور ضلع کے مسائل اور ان کے باہمی حل کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر ضلع شیخوپورہ سے رابطہ رہتا ہے۔ امسال تحصیل مریدکے کے فوڈ سنٹرز برائے مراکز خریداری گندم جن میں نارنگ، آہدیاں، مریدکے، مقبول پورمیانی، اسی طرح تحصیل صفدر آباد، تحصیل فیروز والا، تحصیل شیخوپورہ، تحصیل شرقپور میں کل ملا کر 16 سنٹرز پر ضلعی انتظامیہ نے کسانوں کے بیٹھنے کیلئے شامیانے، پینے کا ٹھنڈا پانی، بیٹھنے کیلئے کرسیاں، حتیٰ کہ میڈیکل عملہ بھی تعینات کیا ہے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر ارقم طارق مختلف خریداری مراکز کا وزٹ کر رہے ہیں اور کاشتکاروں کی شکایات کا موقع پر ازالہ کر رہے ہیں۔ اسی طرح اسٹنٹ کمشنر مریدکے بھی فعال ہیں۔ اس سے قبل باردانہ کے حصول کیلئے ریونیو عملہ کے حوالے سے کاشتکاروں کو متعدد شکایات تھیں۔ اور بغیر رشوت دیے گرداوری، اور دیگر امور مکمل کرنا مشکل تھا عوام دوست فرض شناس ضلعی انتظامیہ نے تمام ناجائز ہتھکنڈوں کا خاتمہ کر دیا ہے امسال ریونیو عملہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ماضی میں خریداری مراکز پر دھکا شاہی افسر شاہی، اقرباءپروری، مراعات یافتہ، اور سیاسی امور کی مداخلت سے حقدار محروم رہ جاتے تھے اور آڑھئی، مڈل مین مافیا رسہ گیر باردانہ لے جاتے تھے ضلعی انتظامیہ نے ہر قسم کے سیاسی دباو¿ کو خاطر میں نہ لا کر اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ 3 خوش آئندہ ہے اس ضمن میں گذارش ہے کہ ڈپٹی کمشنر ارقم طارق ضلع شیخوپورہ میں قائم 16 سنٹرز پر بغیر بتائے وزٹ کریں تاکہ سرکاری عملہ پر وقت متحرک رہے آہدیاں اور نارنگ سنٹر کا ہفتہ میں 2 بار وزٹ ضرور کریں۔ درخواستوں کی وصولی بیک ڈور چینل سے بندش چھوٹے کاشتکاروں کو حوصلہ ملا ہے کہ اس مرتبہ ان کے حق پر ڈاکہ پڑنے والا نہیں ہے۔ (چوہدری فرحان شوکت ہنجرا 0300-8591302)

ای پیپر-دی نیشن