• news

LDAکے خالی پلاٹوں پرقبضہ مافیا کی خطرناک سرگرمیاں

مکرمی! گزارش ہے کہ LDA کے خالی پلاٹوں پر قبضہ مافیا بھرپور آزادی سے خطرناک سرگرمیوں سے قوم و ملک کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس نے خارش زدہ کتے پال رکھے ہیں۔ آئے دن لوگوں کو کاٹتے رہتے ہیں۔ان کے علاوہ بے شمار بھیڑ بکریاں گائیں بھینس گدھے کبوتر پال رکھے ہیں۔ جدھر سے گزرتے ہیں سبزہ اور پودے ختم کردیتے ہیں اور منشیات، چوری، ڈاکہ، قتل جیسے سنگین جرائم کرتے ہیں PHA علاقے کو خوبصورت بنانے کے لئے دن رت کوشاں ہے مگر اس قبضہ مافیا کے مویشی آزادانہ چرتے پھرتے اور حکومت کی ملک کو سرسبز بنانے کی سکیموں کا ستیاناس کرتے ہیں شام کو اپنے ٹرک ٹرالے میں بڑے درخت بھی کاٹ کر لیجاتے ہیں انہیں منع کریں تو گالیاں دینے اور مارنے لگتے ہیں غربت کے نام پر تمام سہولتیں حاصل کرتے ہیں انتظامیہ علاقوں میں ان کی آبادی خوفناک حدتک بڑھ رہی ہے ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ انکو اپنے علاقے مریدکے کامونکی ودیگر علاقوں جہاں ان کے ذاتی مکانات ہیں وہاں بھجوایا جائے تاکہ لاہور پرآبادی کا دباﺅ کم ہو اور PHAکی کوششیں کامیاب ہوں(کنور مجید امجد ماجد خاں مصطفے ٹاﺅں وحدت روڈ لاہور)

ای پیپر-دی نیشن