بلوچستان نیشنل موومنٹ کی رجسٹریشن سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سیاسی پارٹی بلوچستان نیشنل موومنٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی ہے جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ یہ ڈاکٹر عبدالحئی وہی جو 1970ء میں سب سے ینگ رکن اسمبلی تھے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ یہ مجھے معلوم نہیں جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ کیسے وکیل ہیں جسے اپنے موکل کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کامران مرتضیٰ نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستایوز دی لیکن رجسٹریشن نہیں کی، ہماری پارٹی نے الیکشن بھی لڑنا ہے جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اب کونسا الیکشن لڑنا ہے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آئندہ عام انتنخابات 2018ء میں حصہ لینا ہے۔