• news

فیروزوالہ،حافظ آباد، ٹوبہ، کامونکے، بچیکی، کسیسے:4خواتین سمیت 6افراد کی خودکشی

فیروزوالہ، حافظ آباد/ کامونکے/ ٹوبہ ٹیک سنگھ/ بچیکی/ کسیسے (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 4خواتین سمیت 6افراد کی خودکشی۔ کامونکے کے محلہ ہجویری شیش محل روڈ کے محمد انور کا بیٹا کامران عرف متی عرصہ دراز سے نشہ کی لت میں مبتلا تھا اکثر اوقات اْپنے گھروالوں سے نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر لڑائی ہوتی رہتی گذشتہ روز نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر مبینہ طور پراْسکا گھروالوں سے جھگڑاہوگیا وہ کمرہ میں گیا اورگلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ سٹی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔ محلہ باورے کے محنت کش عاشق انصاری کی 18سالہ بیٹی عشرت نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو ئی، دیکھتے ہی دیکھتے دم توڑ گئی۔ متوفیہ کی دو ہفتے بعد شادی تھی۔ حافظ آباد/ ونیکے تارڑ میں ٹھٹھی بہلو ل پور میں ادھیڑ عمر خاتون نے گندم میں رکھنے کی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 50سالہ صاحب بی بی زوجہ غلام محمد کا مبینہ طور پر اہل خانہ سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے مشتعل ہوکر گندم میں رکھنے کی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ کسیسے کے نواحی گاؤ ں ٹھٹھی بہلول پور میں دیہاتی خاتون ممتاز بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ وجہ گھریلو جھکڑ ے لڑائی وجہ بتائی جاتی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ عوامی بستی کے محمد اسلم کی اہلیہ نسیم بی بی صبح کے وقت سیر کا کہہ کر گھر سے نکلی، ریلوے سٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین تلے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نسیم بی بی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹائون میں غربت سے دلبرداشتہ ہو کر 40 سالہ نامعلوم شخص نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی نامعلوم شخص نے اپنے کپڑوں پر پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگا ئی بری طرح جھلس گیا ہسپتال میں دم توڑ گیا، فیروز والہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن