سی ای او کوتھم پاکستان گلوبل ٹریننگ پارٹنرز کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ
لاہور(پ ر)سی ای اوکتھم پاکستان اور دبئی احمد شفیق ٹورازم پر فرانس، سوئزر لینڈ، ترکی اور قطر میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے پاکستان کی ہاسپیلٹی ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری کی نمائش کے ذریعے احمد شفیق پاکستان نے ہاسپیٹلٹی کے شعبہ میں بہترین سرمایہ کاری کی نئی راہیں تلاش کریں گے اپنے دورے کے دوران وہ ہاسپیٹلٹی ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات سے ملاقات کریں گے ترکی میں قیام کے دوران IATA گلوبل ٹریننگ پارٹنرز کانفرنس 2018ء میں شریک ہوں گے روانگی سے قبل انہوں نے پاکستان میں ہاسپیٹیلٹی کے شعبہ کی ترقی کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں سماجی و اقتصادی استحکام سے ہاسپیٹلٹی انڈسٹری کے معیار میںبہتری آ رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان کے ہاسپیٹلٹی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس سے ملکی معیشت کو فروغ ملے گا ۔