• news

عام انتخابات کیلئے پولیس سمیت تمام محکموں کی مالیاتی ڈیمانڈ کے جائزہ کیلئے سب کمیٹی کی تشکیل

فیروز والہ (نامہ نگار)معلوم ہواہے کہ پنجاب میں اگلے قومی وصوبائی انتخابات کے لیے پولیس سمیت تمام محکموں کی مالیاتی ڈیمانڈ کاجائزہ لینے کی خاطر ایک سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ذرائع کے مطابق اس کمیٹی میں 3اعلیٰ افسران شامل ہیں جن میں سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ سپیشل سیکرٹری محکمہ فنانس اور ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس شامل ہیں اس بارے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ قومی انتخابات میں پولیس اوردیگر محکموں کے اخراجات کاحجم اربوں روپے میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن