• news

سمندر پار پاکستانیوں کے30کروڑ مالیت کے معاملات حل کر دیئے گئے

لاہور ( سپیشل رپورٹر) اوورسیزپاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی مدد سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے 30کروڑ روپے مالیت کے معاملات حل کرائے جاچکے ہیں۔ یہ بات کمشنر اوپی سی افضال بھٹی نے افسران کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی ساجد چوہدری ، کوآرڈینیٹرحاجی نواز، ڈی جی عثمان انور، ایڈیشنل ڈی جی، ڈی آئی جی آغا محمد یوسف،ڈائریکٹرز اسد نعیم،راجہ زبیر، عشرت اللہ نیازی اور دیگر سنیئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ افضال بھٹی نے بتایاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی یہ شکایات جائیداد پر غیرقانونی قبضے اور ہائوسنگ سوسائٹیز کی طرف سے گھروں اور پلاٹس کی عدم فراہمی کے متعلق تھیں۔اوپی سی نے لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی مدد سے یہ شکایات حل کروائیں۔

ای پیپر-دی نیشن