• news

تاجروں کو اپنے مسائل حل کرنے کیلئے متحد ہونا پڑے گا: خالد عثمان

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان نے کہا ہے کے تاجروں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ ورنہ کوئی ادارہ بھی ہمیں وہ عزت نہیں دے گا جس کے ہم مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حفیظ سینٹر کے نومنتخب صدر، ملک کلیم اور بشارت بلوچ کو الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارشد چودھری، اعجاز تنویر، عبدالودود علوی، محمد احسان، علی عمران، شاہد بلال، شیخ عاصم، لیاقت جٹ، محسن بشیر و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ خالد عثمان کا کہنا تھاحفیظ سینٹر کے تاجروں نے جس طرح پروگریسو گروپ کے رہنما ملک کلیم کو واضح اکثریت سے کامیابی دلائی ہے یہ تاجروں کا پروگریسو گروپ پر اعتماد کا ثبوت ہے کیونکہ تاجروں کا اب پتا چل چکا ہے کہ صرف پروگریسو گروپ ہی تاجروں کو ان کے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔ خالدعثمان کا کہنا تھا کہ ہم تاجروں کو اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم کبھی ان کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے اور تاجروں کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جو حکومتی ٹائوٹ بن کر تاجروںکی جڑوں کو کھوکھلہ کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن