صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا دورہ سمن آباد اور گورنمنٹ میاں میر ہسپتال
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال اور گورنمنٹ میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال کی ایمرجنسی،آئوٹ ڈور، گائنی ، ڈینٹل سیکشن اور پیڈز کا معائنہ کیا اور فارمیسی میں ادویات کا سٹاک چیک کیا۔ اس موقع پر پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محمد علی عامر، ڈاکٹر شہناز، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر عاصم الطاف اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے۔